16 ستمبر، 2026، 5:37 PM

توانائی، جنگی آمادگی اور اسلحہ ذخائر کے اعتبار سے مکمل آمادگی ہے، جنرل علی جہانشاہی

توانائی، جنگی آمادگی اور اسلحہ ذخائر کے اعتبار سے مکمل آمادگی ہے، جنرل علی جہانشاہی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ توانائی، جنگی آمادگی اور اسلحہ ذخائر کے لحاظ سے ہم حالیہ مسلط کردہ جنگ سے قبل کے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی جہان شاہی نے مشہد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بری فوج کے یونٹس عموماً ملک کی شمال مغربی، مغربی، جنوب مغربی، شمال مشرقی، مشرقی اور جنوب مشرقی سرحدوں پر تعینات ہیں، جبکہ ہماری تقریباً 10 بریگیڈز مکران کے ساحلی علاقوں اور بحیرۂ عمان میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی تعیناتی اور جنگی آمادگی دشمن کے زمینی آپریشن سے دستبردار ہونے اور ایسی کاروائی کرنے کی جرأت نہ کرنے کا سبب بنی ہے۔

جنرل جہان شاہی نے کہا کہ ہم مکمل آمادگی کی حالت میں ہیں اور ہماری افواج کا جنگی جذبہ بھی بہت بلند ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ اگر دشمن نے تیسری مسلط کردہ جنگ میں اپنی تمام تر عسکری سازوسامان اور ٹیکنالوجی کی برتری کے باوجود اپنے مذموم مقاصد، یعنی اسلامی ایران کی تقسیم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کا تختہ الٹنے کا مقصد حاصل نہیں کیا تو اس کی وجہ یہ تھی کہ ہمارے مجاہدین کا ایمان مضبوط تھا، وہ اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے تھے اور اپنی طاقت میں اضافے کے لیے قرآن سے تمسک کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان عوامل کی وجہ سے ہم اس جنگ میں کامیاب ہوئے اور دشمن کو شکست ہوئی۔ ہم نے اپنے شہید رہبر کی ہدایت کے مطابق طاقتور بننے کی کوشش کی اور قوت حاصل کی، تاکہ دشمن اپنے مقاصد حاصل نہ کرسکے۔ اس کامیابی میں سب سے مؤثر عامل اسلامی مجاہدین کا پختہ ایمان اور اللہ تعالیٰ پر توکل تھا۔

News ID 1941405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha